بازار سے خریدے گئے پھل اور سبزیوں کو کورونا وائرس سے پاک کرنے کا طریقہ جانئے

بازار سے خریدے گئے پھل اور سبزیوں کو کورونا وائرس سے پاک کرنے کا طریقہ جانئے

Apr 27/2020





آپ باہر سے گھر آئیں تو ماہرین نے لازمی قرار دیا ہے کہ آتے ہی آپ اچھی طرح ہاتھ دھوئیں لیکن اگر آپ باہر سے پھل اور سبزی لے کر آئے ہیں تو اس کا کیا کریں؟ اب ایک آسٹریلوی ماہر نے اس کا بھی جواب دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق وبائی امراض کے ماہرپروفیسر ٹموتھی نیوسم نے کہا ہے کہ آپ اگر بازار سے پھل یا سبزی لے کر آتے ہیں تو اسے بھی گھر لا کر پہلے صابن کے ساتھ اچھی طرح دھوئیں نھیں تو وہ آپ کو اور اپنے کے گھر والوں کو کورونا وائرس میں مبتلا کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔  

یونیورسٹی آف سڈنی کے ایسوسی ایٹ  ڈاکٹر ٹموتھی کا کہنا تھا کہ تحقیق میں ثابت ہو چکا ہے کہ کورونا وائرس پھلوں اور سبزیوں پر بھی اتنی ہی دیر تک زندہ رہ سکتا ہے، جتنی دیر دیواروں اور دیگر سطحوں پر، چنانچہ پھل اور سبزیاں گھر لا کر صابن سے اچھی طرح دھونا ناگزیر ہے، تاکہ ان سے وائرس لاحق ہونے کا خطرہ کم سے کم کیا جا سکے۔ بصورت دیگر آپ اور آپ کے گھر والوں کے کورونا وائرس کی زد میں آنے کے امکانات غالب ہوں گے۔


New comments are not allowed.*

Previous Post Next Post