کورونا وائرس کے دوران اے سی کتنے ٹمپریچر پر اور کیسے چلایا جاسکتا ہے
Apr 26/2020
گرمیوں کی آمد ہوچکی ہے اور جلد ہی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا جائے گا، ایسے میں لوگوں کو گرمی سے بچنے کیلئے ایئر کنڈیشنر چلانے کی بھی ضرورت پڑے گی، لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر کیا اے سی چلانا محفوظ ہے؟ اور اگر چلانا ہی ہے تو کتنے درجہ حرارت پر چلانا چاہیے؟ اس حوالے سے انڈین حکومت نے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق موجودہ حالات میں ایئر کنڈیشنر کو 24 سے 30 ڈگری کے ٹمپریچر پر چلایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ نمی کا تناسب 40 سے 70 فیصد کے درمیان رہے۔
ایئر کنڈیشنرز کی جانب سے ٹھنڈی ہوا کو ری سرکولیٹ بھی کیا جاتا ہے، ایسے میں ضروری ہے کہ کوئی کھڑی وغیرہ کھلی رہے تاکہ قدرتی ہوا اے سی کی ٹھنڈی ہوا کے ساتھ شامل ہوتی رہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جن کمروں میں اے سی ہے ان میں وینٹی لیشن بہت ضروری ہے، اگر اے سی بند ہے تب بھی تازہ ہوا کی آمد و رفت جاری رہنی چاہیے۔