انتقال کی خبریں دم توڑ گئیں، شمالی کوریا کے صدر کم جونگ منظر عام پر آ گئے


انتقال کی خبریں دم توڑ گئیں، شمالی کوریا کے صدر کم جونگ منظر عام پر آ گئے 

May 2/2020






واشنگٹن انتقال کی خبریں دم توڑ گئیں- شمالی کوریا کےصرد کم جونگ منظرعام پر آ گئے۔ کم جونگ اپنے انتقال کی مسلسل چلنے والی  خبروں کے بعد ہفتے کے روز عوامی منظر نامے پر آئے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اپنے انتقال کی خبروں کے بعد منظر عام پر آ گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتوں سے کم جونگ ان کے منظر نامے پر نہ آنے سے  میڈیا قیاس آرائیوں میں مشغول تھا۔

سب سے پہلے امریکی میڈیا نے رپورٹ  دی کہ کم جونگ سرجری کے بعد موت کے دہانے پر ہیں یا ان کا برین ڈیڈ ہو چکا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق شمالی اسٹیٹ نیوز میڈیا نے بتایا ہے کہ کم جونگ ان ہفتے کے روز کئی دنوں بعد عوامی منظر نامے پر دیکھے گئے ہیں

خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے اسٹیٹ میڈیا نے بتایا کہ ہفتے کے روز کم جونگ ایک فرٹیلازر پلانٹ کے مکمل ہونے کی تقریب میں شریک ہوئے۔

متفرق بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر20 دنوں بعد عوامی منظر نامے پر پہلی بار دکھائی دیے ہیں۔ شمالی کوریا کے اسٹیٹ میڈیا نے کم جونگ ان کے منظر نامے پر آنے سے متعلق بتایا جبکہ عالمی میڈیا میں کم جونگ کے انتقال کی خبریں گردش میں ہیں۔ کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق سنچیون میں ایک فرٹیلازر کمپنی کی تکمیل پر منعقدہ تقریب میں کم جونگ ان نے اپنی بہن اور کچھ سرکاری عہدیداروں کے ساتھ شرکت کی



Previous Post Next Post