میرا مقصد یہ تھا کہ ۔۔۔”مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان کی وضاحت کرری
Apr 28/2020
عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ حال ہی میں ان کی جانب سے دیے گئے بیان کا مقصد تھا کہ ہم آج جس حالت میں ہیں اس کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔ یہ ایک عام ریمارکس تھے جن کا مقصد کسی مخصوص مرد ،عور ت ،شخص یا جنس کو ٹارگٹ کرنا نہیں تھا اس کا مقصد صرف اللہ کا قرب حاصل کرنے کی یاد دہانی کرانا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیے گئے سلسلہ وار ٹویٹس میں انہوں نے مزید کہا کہ میرا مقصد ہم سب کو یہ بتانا تھا کہ ہم روحانیت پر توجہ دیں اور خواہشات اور مادیت پرستی سے دور ہوں۔سالوں کی تعلیم کے دوران میں نے یہ سیکھا ہے کہ کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی ہمارے جملوں پر بے چینی محسوس کرے ان سے معذرت کرلینے میں کوئی مسلہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ و ہ ہر اس شخص سے معذرت چاہتے ہیں جسے نادانستہ طور پر تکلیف پہنچی۔اللہ ہماری نیک نیتوں کو قبول فرمائے اور کوتاہیوں پر بخش دے۔ مولانا طارق جمیل کے ٹویٹس پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کی حمایت میں ٹویٹس کیے۔ صالحہ نامی ایک صارف نے لکھا کہ "مولانا صاحب آپ کوصفائی پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہم سمجھتے ہیں ۔یہ میڈیاوالے شائد خود کو خدا سمجھتے ہیں۔۔دفع کریں۔۔ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آپ سے شرمندہ ہیں۔