یکم مئی سے پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ایک اور خوشخبری ملے گی-
Apr 28/2020
اسلام آباد: 1مئی کو پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ایک اور خوشخبری ملے گی۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ملک میں 1مئی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں تیل اور توانائی کی قیمتوں میں تاریخی کمی آئی ہے، پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت کم ہونے سےٹرانسپورٹ کا خرچہ کم ہو گا، تمام چیزوں کی قیمتوں میں فرق پڑے گا۔
بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھاکہ جب حکومت آئی تو بحرانی کیفیت تھی، ڈالرکی کمی تھی اور قرضےزیادہ تھے، ہم نے کوشش کر کے 17 بلین ڈالرز آئی ایم ایف اور دیگر ممالک سے حاصل کیے، آئی ایم ایف کے ساتھ خصوصی پروگرام سے 6 بلین ڈالر ملے جب کہ ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور عالمی برادری ہمارےساتھ کھڑی ہوئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے حکومتی خرچے کم کر دیئے، ہم نےاسٹیٹ بینک سے قرضے نہیںلئے، کوئی سپلیمنٹری گرانٹ نہیں دی، ملٹری بجٹ منجمد کیا اور سویلین بجٹ بھی چالیس ارب روپے کم کیا۔
موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 5 سال بعد پاکستا ن کی ایکسپورٹ بڑھنا شروع ہوئی تھی جو کہ اب متاثر ہو گی، ہمارے اندازے کے مطابق اگر حالات پہلے کی طرح رہتے تو ہماری معیشت 3 گنا بڑھنےجا رہی تھی لیکن اب صرف ایک سے ڈیڑھ فیصد بڑھنے کے امکان ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل اور توانائی کی قیمت میں تاریخی کمی آئی ہے، پٹر ول اور ڈیزل کی قیمت میں پچھلے ماہ بھی 15، 15روپے کمی کی، یکم مئی کو پاکستان کو ایک اور خوشخبری ملے گی، پیٹرول کی قیمت میں خاطر خواہ کمی ہوگی جس کے بعد پیٹرول کی قیمت کم ہونے سےٹرانسپورٹ کا خرچہ کم ہو گا، تمام اشیاء کی قیمتوں میں فرق پڑے گا
