برطانیہ کے وزیراعظم بعد ایک اور ملک کے وزیراعظم کورونا وائرس سے متاثر


برطانیہ کے وزیراعظم بعد ایک اور ملک کے وزیراعظم کورونا وائرس سے متاثر


May,5/2020

THE REPORT WORLD




THE REPORT WORLD کے مطابق روس کے صدرمیخائل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔کورونا  وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ان کا ٹیسٹ ایک ایسے وقت میں مثبت آیا ہے جب روس میں ایک ہی دن میں ریکارڈ 7 ہزار 99 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وہاں مصدقہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

میخائل میشوستین کو رواں سال جنوری میں ہی روس کی وزارت عظمیٰ کا منصب سونپا گیا تھا اور وہ اپنے ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کافی متحرک تھے۔

وائرس کی تصدیق کے بعد وہ روس میں وائرس سے متاثرہ سب سے بڑے عہدیدار بن گئے ہیں


انہوں نے ایک ویڈیوکال کے ذریعے روسی صدر کو وائرس کے نتائج کا بتاتے ہوئے کہا کہ "مجھے اطلاع ملی ہے کہ کورونا وائرس کا جوٹیسٹ میں نے کرایا ہے وہ مثبت آیا ہے”۔انہوں نے تجویز دی کہ ان کی جگہ فی الحال ذمہ داریاں نائب وزیراعظم انڈری بلوسوف کو سونپی جائیں جس سے صدر پیوٹن نے اتفاق کرتے ہوئے انہیں قائم مقام وزیر اعظم کا عہدہ دے دیا۔

اس موقع پر صدر پیوٹن نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ جو آپ کے ساتھ ہو رہا ہے وہ کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔آپ نے اس وائرس کیخلاف بے حد متحرک ہوکر کام کیا، آپ کی خدمات لائق تشکر ہیں۔

خیال رہے روس میں اس وقت کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد ا1لاکھ 6 ہزار ہے،اب تک 1 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ11,619صحتیاب ہو کر گھروں کو جاچکے ہیں۔
The report world


Previous Post Next Post