کورونا کے بارے میں معلومات ، مرنے والوں کی لاشیں سے کیا پتہ چلتا ہے؟
May,5/2020
THE REPORT WORLDکےمطابق جرمن کے رابرٹ انسٹیٹیوٹ نے کورونا کے مریضوں کی لاشوں کے پوسٹمارٹم کے نتائج پر مبنی رپورٹ پیش کر دی۔ اس میں ان اہم ترین سوالات کے جواب موجود ہیں جو اس وقت ہر انسان کے اعصاب پر سوار ہیں،کورونا وائرس خاص طور سے کن لوگوں کیلئے خطرہ ہے؟ کون کون سی بیماریوں میں پہلے سے مبتلا مریضوں کو زیادہ خطرات لاحق ہیں؟ کیا کرونا -19کا شکار ہو کر مرنے والوں کی لاشوں کا پوسٹمارٹم ضروری ہے؟ ان سولات کی روشنی میں انسٹیٹیوٹ کے پوسٹ مارٹمزپر مشتمل
انکشافات خوفناک ہیں۔
برلنمیں قائم انسٹیٹیوٹ کے نائب صدر لارس شاڈے نے کہاپوسٹمارٹم
درست عمل ہے ، اس کا شکار ہوکر مرنے والوں کا زیادہ سے زیادہ پوسٹمارٹم کرنا چاہیے۔ جرمن پیتھالوجسٹ ایسوسی ایشن کے صدر کارل فریڈرک بیورگ کا کہنا تھا پوسٹمارٹم نہ کرنا ایک غیر دانستہ غلطی ہے ، کووڈ-19 سمیت تمام جدید متعدی بیماریوں کی وجوہات، ساخت اور پس منظر جاننے کیلئے پوسٹمارٹم بہت ضروری ہے۔ یونیورسٹی میڈیکل سنٹر ہیمبرگ، ایپنڈورف کے انسٹیٹیوٹ آف فارنسک میڈیسن کے ڈائریکٹر کلاؤس پوشل نے کہا ہم زندوں کیلئے مردوں سے سبق سیکھ سکتے ہیں