کورونا وائرس ویکسین کا انسانوں پر تجربہ کامیاب، اب تک کی سب سے اچھی خبر آگئی
May,20/2020
The report worldکےمطاںق نیویارک امریکہ سے کورونا کی ویکسین سے متعلق ایک بڑی خبر آ گئی ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی ریاست کی بائیوٹیکنالوجی کمپنی ’ماڈرینا‘ نے وائرس کی ایک ویکسین تیار کی تھی جس کے اب انسانوں پر تجربات کیے گئے ہیں، جن میں یہ ویکسین انسانوں پر محفوظ اور مو¿ثر ثابت ہوئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اب تک یہ محدود پیمانے پر انسانوں پر تجربات کیے گئے جن کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ ویکسین انسانوں کے لیے محفوظ ہے یا نہیں۔
Reportکے مطابق اب تک مختلف ممالک کے سائنسدان 8ویکسینز تیار کر چکے ہیں جن میں سے یہ پہلی ویکسین ہے جس کے انسانوں پر تجربات کیے گئے ہیں اور وہ محفوظ اور مو¿ثر ثابت ہوئے ہیں۔ ماڈرینا کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”انہوں نے 8لوگوں پر اس ویکسین کا تجربہ کیا۔ انہیں کم اور درمیانے درجے کی خوراک دی گئی جس سے ان کے خون میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والی اینٹی باڈیز کی اتنی مقدار پیدا ہو گئی جتنی کورونا وائرس کے صحت مند ہونے والے مریضوں کے جسم میں پائی جاتی ہے۔ تاہم ویکسین کے حتمی نتائج تبھی سامنے آئیں گے جب اس کے انسانوں پر بڑے پیمانے پر تجربات کیے جائیں گے جو ہم جلدی شروع کرنے جا رہے ہیں۔“

