کارونا وائرس کی وبا کے علاج کیلئے بنائی گئی دوا کی منظوری دے دی گئی-
May,3/2020
امریکا میں اس دوا کی کوروناوائرس کی وبا کے علاج کیلئے استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے جسے حال ہی میں امریکی ماہرین نے کورونا وائرس کیخلاف واضح طور پر اثر کرنے والی دوا قرار دیا تھا۔ریمڈیسیورنامی اس دوا کے بارے میں کہا جارہاہے کہ اس سے کوروناوائرس کے علاج میں کافی مدد گارہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے مطابق محکمے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے ہنگامی بنیادوں پر کورونا وائرس کے علاج کے لیے ریمڈیسیور نامی دوا کے استعمال کی منظور دے دی ہے۔صدرٹرمپ نے کہا کہ یہ دوا بنانے والی جیلیڈ کمپنی کے سربراہ نے اس اقدام کو انتہائی اہم پہلا قدم قرار دیتے ہوئے ریمڈیسیور کی 15 لاکھ خوراکیں عطیہ کرنے حامی بھری ہے
امریکی نائب صدر مائیک پینس کے مطابق اس دوا کو ہسپتالوں میں پہنچانے کا عمل شروع ہوجائےگا۔
خیال رہے کہ یہ دوا ابتدا میں ایبولا کے علاج کے لیے تیار کی گئی تھی تاہم تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس کے باعث کورونا وائرس کی علامات کو 15 سے 11 دن تک کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔